18 Oct 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے شاہین آفریدی کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا بولر ہے۔
آسٹریلیا سے میچ سے قبل پاکستانی بولر شاہین آفریدی کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا اگر شاہین آفریدی وکٹیں نہیں لے رہا تو اسے نارمل رہنا چاہیے اور وہ کوئی غیر معمولی کرنے کی کوشش نہ کرے۔
انہوں نے کہا میرا یقین ہے کہ نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی، شاہین آفریدی اچھی بولنگ کر رہا ہے، اس کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا بولر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلنا ہے۔