اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کوشش ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لائیں: وزیراعلیٰ محسن نقوی

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لائیں۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران ویراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نظام تعلیم کی بہتری کیلئے نگران حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں، زرعی یونیورسٹی میں گندم کے بیج پر کام ہورہا ہے، تحقیق کیلئے ہم زرعی یونیورسٹی کو ہر قسم کی سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سویابین کا بہت بڑا مسئلہ ہے، زرعی یونیورسٹی میں سویابین کی کاشت پر بھی تحقیق ہورہی ہے، اگر ہم سویابین پاکستان میں کاشت کرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے، ہم نے گنے کا بھی ایک بیج تیار کرلیا ہے جس کا زرعی یونیورسٹی کو کریڈٹ جاتا ہے، ایک ایکڑ پر جب کسان کو تین گنا زیادہ گنا ملے گا تو بہت فائدہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریسرچ کے بغیر کوئی چیز ممکن نہیں ہے، ازبکستان والے ہم سے بیج لیکر گئےاور تین گنا زیادہ پیداوار حاصل کررہے ہیں، چاہے جو مرضی کرلیں ہماری ترقی ہونی ہے تو صرف زراعت سے ہونی ہے، فیصل آباد دالوں کا حب ہے،یہاں سے ریٹ مقرر ہوتا ہے، جو فیصل آباد میں ریٹ مقرر ہوتا ہے وہ پورے پنجاب میں جاتا ہے، ہم کوشش کررہے ہیں پولٹری،گھی ،آٹا ہر چیز کا ریٹ 10سے15روپے کم ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے