اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی 21 اکتوبر کو واپسی پر جلسہ گاہ پہنچنے کا پلان مرتب

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر جلسہ گاہ پہنچنے کا پلان مرتب کر لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ایئر پورٹ سے مینار پاکستان تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنے کا پلان مرتب  کیا گیا ہے،سابق وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لیے بھی پلان بن گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا ، شاہی قلعہ دیوان عام کی گراؤنڈ سے نواز شریف کو مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لایا جائے گا، میاں نواز شریف شاہی قلعہ اور گردوارہ کے درمیان سڑک کے راستے جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔

21 اکتوبر کو شاہی قلعہ عام عوام کے لیے بند رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ شاہی قلعہ اور گردوارہ آنے جانے والا راستہ 21 اکتوبر کو عام عوام کے لیے بند رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے