اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اور چین دیرینہ دوست، بیجنگ نے ہر مشکل وقت میں مدد کی: انوار الحق کاکڑ

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں، بیجنگ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے دورہ چین کے دوران ایسٹ چائنہ گروپ فانگ یولانگ کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کیلئے کاروبار دوست اور سرمایہ کاری میں سہولت کیلئے اقدامات لے رہی ہے، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، حکومت نجی شعبے کو مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

وفد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹ چائنہ گروپ گوادر فری زون میں ریفائنری میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے ایسٹ چائنہ گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور گوادر کو پاکستان کی معاشی ترقی اور سی پیک کا کلیدی حصہ قرار دیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے