اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مریم نواز نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بچوں، خواتین اور ہسپتال میں زیر علاج لوگوں پر بم برسانا بربریت کی انتہا ہے، اسرائیلی مظالم پر ہر باضمیر انسان کا سینہ غم کی شدت سے پھٹ رہا ہے۔

سینئر نائب صدر ن لیگ  کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کا قتل اس لئے ہو رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں؟ یہ سوچ نہ انسانی ہے نہ ہی عالمی قانون کی پاسداری ہے، صیہونی ریاست بے گناہوں کا لہو بہا کر جنگی جرائم کر رہی ہے، اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قاتل کی مدد کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق میں مسلمان اور غیرمسلم کا امتیاز کرے گی تو دنیا کی تباہی یقینی ہے، غزہ میں ملبے کا ڈھیر  اصل میں عالمی ضمیر کے ملبے کا ڈھیر بن جانا دکھائی دیتا ہے، مسلمان ممالک انسانیت سوز مظالم رکوانے کے لئے اپنی اخلاقی، دینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے