اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد میں کمشنر کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد میں کمشنر کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔

نگران  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ کمشنر کمپلیکس کا دورہ کیا۔ کمشنر فیصل آباد صلوت سعید نے کمپلیکس کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی سے فیصل آباد سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔

دونوں ایسوسی ایشنز کے وفود نے غیرمعمولی رفتار سے منصوبوں کی تکمیل پروزیراعلیٰ محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔ عہدیداران نے کہا کہ آپ نے انتہائی کم وقت میں کئی برس کا کام کیا ہے، آپ نے اپنی محنت سے نئی مثال قائم کی ہے، اللہ تعالٰی آپ کو عوام کی خدمت کی مزید ہمت دے۔ ایسوسی ایشنز نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروباری افراد کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے، پاور لومز کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عوام کے مسائل حل کرنے اور داد رسی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی نگرانی کریں اور مقرر کردہ مدت میں مکمل کرائیں۔

صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز ، کمشنر فیصل آباد، سی پی او ، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے