18 Oct 2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ رات گئے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے ایک بیڈ پر تین مریض بچوں کو لٹانے پر برہمی کا اظہار کیا۔
مریضوں کے لواحقین نے گارڈز کی جانب سے پیسے لینے کی بھی شکایات کیں۔ وزیراعلیٰ نے گارڈز کےخلاف قانونی ومحکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں 150 مزید بستروں کے اضافے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتال کی خالی جگہ کو استعمال میں لایا جائے اور مزید بیڈز کا فوری انتظام کیا جائے، محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔