اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کو بھارت میں وائرل بخار نے گھیر لیا

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں ورلڈکپ کیلئے موجود پاکستانی ٹیم کو وائرل بخار نے گھیر لیا، کئی کرکٹرزصحت یاب ہوگئے جبکہ بعض اب بھی بحالی صحت کیلیے کوشاں ہیں۔

بھارت سے بدترین شکست کے بعد گرین شرٹس کو پلیئرز کی صحت پر بھی تشویش لاحق ہے، کئی کرکٹرز وائرل بخار کا شکار رہے، البتہ بورڈ نے یہ بات میڈیا سے چھپائے رکھی۔

گزشتہ روز پہلے اعلان ہوا کہ ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے، جب میڈیا میں فٹنس مسائل پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں تو پی سی بی نے بیان جاری کیا کہ ٹیم کے کئی کرکٹرز گذشتہ چند روز بخار میں مبتلا رہے،ان میں سے بیشتر اب صحت یاب ہو چکے،دیگر بدستور میڈیکل پینل کی زیرنگرانی بحالی صحت کا عمل مکمل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار تھا تاہم دونوں کی طبیعت اب بہتر ہے، پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کوویڈ اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے تھے۔

دریں اثنا گذشتہ شام 6 سے رات 8بجے تک ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا،اس میں 12 کھلاڑی شریک ہوئے جبکہ عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی ،محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد حارث اور زمان خان نے ہوٹل میں ہی آرام کیا، کپتان بابراعظم سمیت دیگر پلیئرز نے نیٹ پریکٹس کی، کوچز کھلاڑیوں کی خامیاں دور کراتے نظر آئے، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی، سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اب غلطیوں سے گریز اور تسلسل سے عمدہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے