اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران حکومت کا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کر لیا۔

نگران وزیرِاطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سینئر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں قومی سطح پر ہم آہنگی اور مفاہمت کے فروغ کے امکانات، اہمیت اور ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد، سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع کے اہتمام اور وسیع قومی مفاہمت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مفصل گفتگو کی گئی۔ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں نگران حکومت کی دلچسپی اور اس حوالے سے نگران حکومت کے فرائض پر بھی خصوصی بات چیت کی گئی۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ انتخابات کی افادیت ان کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد کی مرہونِ منت ہے، آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں ماحول اور مساوی مواقع کی فراہمی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، پاکستان تحریک انصاف کو بلاشبہ برابری کی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کے مواقع نہیں مل رہے، تحریک انصاف کو آئین و قانون کی روشنی میں انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں جبکہ دیگر جماعتوں کو ملک بھر میں جلسے جلوسوں کی کھلی آزادی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ نہایت ناہموار ماحول میں منعقد کروائے گئے خلافِ قاعدہ انتخابات عوامی سطح پر ساکھ اور قبولیت سے محروم رہیں گے، فیئر ٹرائل اور انصاف تک مکمل رسائی کو بھی آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے ہدف کے حصول میں بنیادی اہمیت حاصل ہے، قومی سطح پر مفاہمت کے فروغ کا گہرا انحصار دستور کی بالادستی اور جمہوریت کے بقاء و تسلسل پر ہے اور یہ قومی مفاہمت تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، پاکستان تحریک انصاف دستور کے سائے میں انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے