17 Oct 2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ نواز شریف پھر سب ٹھیک کر دیں گے اور ملک کو معاشی تباہی سے نکالیں گے۔
نون لیگ کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس ہوا۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز نے اس حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر پاکستانیوں کے لئے نوید سحر اور قوم کے اتحاد کا دن ہے۔