اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کو اندھیروں سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان نواز شریف جلسے میں کریں گے، مریم نواز

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان نواز شریف مینار پاکستان جلسے میں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پارٹی قائد نواز شریف کے وژن سے کاروباری برادری کو آگاہ کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ایجنڈا معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلانا ہے، حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرکے چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف میثاقِ معیشت کو تعبیر دے گا، اداروں کی پھر سے تعمیر کرے گا، بیوروکریسی ،ایف بی آر کی اصلاح کریں گے، نیب کے انتقام کا خاتمہ کر کے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے، نواز شریف کی آمد کا مطلب کاروبار کا چلنا، صنعت اور تجارت کا دوبارہ زندہ ہونا ہے، اب سرکار نہیں عوام اور نجی شعبہ کاروبار کرے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی مختصر ترین مخلوط حکومت میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے