اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمارے لیڈر کے قدم اس دھرتی پر پڑیں گے تو ملکی تقدیر بدلے گی: عطا تارڑ

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جب ہمارے لیڈر کے قدم اس پاک دھرتی پر پڑیں گے اس دن ملک کی تقدیر بدلے گی۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے گکھڑ میں جلسہ عام سے خطاب کیا، عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام اپنے قائد کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، میرے حلقے کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو یہاں سے جتوا کر ثابت کیا ہے کہ یہ لوگ میاں نواز شریف سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام کا جوش و خروش دیکھ کر میرا دل خوشی سے باغ باغ ہے، ایک یونین کونسل لیول پر اتنے بڑے جلسہ عام کا انعقاد کر کے آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ 21 اکتوبر کو میرے حلقے کے لاکھوں لوگ میاں نواز شریف کا استقبال کرنے لاہور جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ آپ لوگ میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں تو میاں نواز شریف نے بھی اپنے تمام ادوار حکومت میں اس علاقے کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی، گکھڑ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں کے عوام بے تابی سے میاں نواز شریف کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اس بار پھر میاں محمد نواز شریف پاکستان کو معاشی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے آرہا ہے، اس بار پھر لوگوں کی تقدیر سنوارنے کا فرض ہمارا قائد ادا کرے گا، اس بار ہمارا قائد مہنگائی کے خاتمے اور معیشت کو سنبھالنے آ رہا ہے، نواز شریف ہماری قوم کی آخری امید ہے، ہمارے قائد کا استقبال تاریخی ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے