اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ، محمد یوسف کی شعیب ملک پرتنقید

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹر محمد یوسف نے بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا بیان دینے پر شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ ورلڈکپ ایونٹ کے دوران شعیب ملک کو بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 1983، 1987 میں کپتانی کے فرائض نبھائے لیکن قومی ٹیم ورلڈکپ نہیں جیت سکی، 1992 میں دوبارہ قیادت کی ذمہ داری عمران خان کو ملی اور ہم فاتح ٹھہرے۔

محمد یوسف نے کہا کہ بابراعظم اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اس مقام پر پہنچا ہے، اس کو چیئرمین سے اچھے روابط کی وجہ سے کپتانی نہیں بلکہ میرٹ پر ملی ہے، کسی اچھے کھلاڑی کو  لمبے عرصے کیلئے کپتانی کرنے دینا چاہیے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں بھارت کے خلاف بدترین شکست پر آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ بطور کپتان آؤٹ آف دی باکس نہیں سوچتے، بابر مسلسل کپتانی کررہے ہیں لیکن بہتری نہیں آرہی وہ بطور کھلاڑی پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ملک کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے