(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو ایک سال میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے سے 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔
پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک 23 ہزار 636 پروازیں شیڈول تھیں جن میں سے 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ ہونے سے قومی ایئرلائنز کو 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جنوری 2021 میں 260 اور فروری میں 273 پروازیں منسوخ ہوئیں، مارچ میں 274، اپریل میں 343 اور مئی میں 538 فلائٹس کینسل ہوئیں۔
جون کی بات کی جائے تو 496، جولائی میں 420 اور اگست میں سب سے زیادہ 603 پروازوں کو منسوخ کیا گیا اسی طرح ستمبر میں 316، اکتوبر میں 375، نومبر میں 201 اور دسمبر میں منسوخ پروازوں کی تعداد 206 رہی۔
رپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے پلاننگ کے فقدان کے باعث 18 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔