اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ،مریضوں کی شکایات پر برہم

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مختلف ہسپتالوں کے دورے کے دوران گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں مریضوں کی شکایات پر میڈیکل آفیسر کو ڈانٹ پلا دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا،مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

ہسپتال کی فارمیسی میں رائزک انجکشن کے سٹاک کی موجود گی کے باوجود عدم  فراہمی  اور انجکشن باہر سے خریدنے کے حوالے سے مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، وزیراعلیٰ محسن نقوی فارمیسی میں گئے تو رائزک انجکشن کا سٹاک موجود تھا، محسن نقوی نے صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سینئر میڈیکل افسر کی سرزنش کردی اور انجکشن باہر سے خریدنے والے مریضوں کے پیسے فوری طورپرواپس کرنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فارمیسی میں سٹاک ہونے کے باوجود انجکشن باہر سے منگوانے کا کوئی جواز نہیں بنتا،غریب مریض پیسے خرچ کر باہر سے انجکشن منگوائے اورہسپتال کی فارمیسی میں انجکشن بھی موجود ہو توکیا یہ مینجمنٹ ہے، آئندہ ایسی شکایت ملی تو سخت کارروائی ہوگی۔

بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میوہسپتال کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کا جائز ہ لیا، انہوں نے ایمرجنسی بلاک کے گراؤنڈ،فرسٹ،سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ فلور کا معائنہ کیا اور ہر فلور پر تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئے تیار کردہ نرسنگ کاؤنٹر، وارڈ، ڈاکٹر روم اور واش رومز کا معائنہ کیا، وارڈ میں نئے سیلنگ فین لگانے کے کام پر محکمہ تعمیرات و مواصلات کے حکام کو شاباش دی اور تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کو سراہا، انہوں نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے اورچھتوں میں موجود سیم کے مستقل خاتمے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 200بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایاجا رہاہے۔

سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریف کیا،صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر، ابراہیم حسن مراد،سیکرٹری صحت،کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے