اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی چین کو برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ ہوا ہے؟بڑی خبر سامنے آگئی

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ستمبر میں پاکستان کی چین کو برآمدات کی مجموعی مالیت 350 ملین ڈالر رہی۔گوادر پرو کے مطابق ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2023 میں پاکستان کی چین کو برآمدات کی مجموعی مالیت 350 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے دوران 174 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ ہے۔

گوادر پرو کے مطابق ستمبر میں دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات 2اعشاریہ46 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جن میں چین کا حصہ 14اعشاریہ 20ملین ڈالر رہا۔مالی سال 23-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی برآمدات 6اعشاریہ 89ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، اس میں سے چین کو برآمدات کا حجم 729 اعشاریہ 7 ملین ڈالر رہا جو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا تقریبا 10اعشاریہ 57 فیصد بنتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے