اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن میں اضافہ کر دیا

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن بڑھا دیئے۔

دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

پٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روپے مقرر کر دیا گیا۔

دستاویز  کے مطابق پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا، اضافے کے بعد ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

خیال رہے او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو فی لیٹر 1.76 روپے تک بڑھایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب نگران حکومت نے ڈیزل پر عائد لیوی میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، اس حوالے سے اوگرا  نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ڈیزل پر لیوی کی شرح پچپن روپے فی لیٹر اور پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح آئی ایم ایف سے طے شرائط پر بڑھائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے