اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا بند روڈ کا دورہ،کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور پراجیکٹ کا جائزہ

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح بند روڈ پہنچ گئے، انہوں نے نیازی چوک سے بابو صابوتک بننے والے میگا پراجیکٹ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا،چیف انجینئر ایل ڈی اے اورکنٹریکٹر نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

دوران بریفنگ نگران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ7.3کلومیٹر طویل کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تعمیر 4ماہ میں مکمل کرنے کیلئے دن رات کام ہورہاہے، پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیر کیا جارہاہے، پیکیج ون کی لمبائی 3.65 کلومیٹر جبکہ پیکیج ٹو کی لمبائی  بھی 3.65 کلومیٹر ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران بند روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں، سی ٹی او خود مانیٹر کریں اورمزیدوارڈنز کو تعینات کیا جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بند روڈکے درمیان سٹریٹ لائٹس اور پولز فوری طور پر شفٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کے پول اتارکرکسی اورجگہ استعمال میں لائے جائیں، بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کے کسی بھی علاقے سے موٹر وے تک فوری رسائی ممکن ہوگی، کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورکی وجہ سے وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈافتخار سہو،سی ٹی او اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے