اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پٹرولیم قیمتوں میں کمی، عوام کو کرایوں میں ریلیف کیلئے اہم اجلاس آج طلب

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو حقیقی ریلیف پہنچانے کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

اجلاس میں نگران صوبائی وزرا،  چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ماحولیات اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہو ں گے۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی، روزمرہ اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں  اجلاس میں صوبائی دارالخلافہ میں سموگ کی صورتحال پر تعلیمی اداروں میں بدھ کو چھٹی دینے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، انسداد سموگ کے حوالے سے بھی اہم فیصلوں کا امکان ہے،صوبائی وزرائے تعلیم و اطلاعات اور ماحولیات آج شام 5 بجے پریس کانفرنس کر کے اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے