اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کو فوری قرضہ نہ ملنے پر فضائی آپریشن مبینہ طور پربند ہونے کا خدشہ

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کو فوری طور پر قرضہ نہ ملنے پر فضائی آپریشن مبینہ طور پر بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ایئرلائن انتظامیہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا کہ آپریشن جاری رکھنے کے لئے بینکوں سے فوری طور پر ساڑھے 7 ارب قرض کی سہولت دلائی جائے، حکومت پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹیز میں ایئر لائن کے پاس 7 ارب 50 کروڑ قرضے کے حصول کا آپشن باقی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ان گارنٹیز کے تحت 3 بینکوں سے 5 ارب قرض  کی سہولت مانگنے پر بینکوں نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، پی آئی اے کے انتہائی سنگین مالی مسائل کے باعث کوئی بینک قرضہ دینے میں دلچسپی نہیں رکھتا، مالی مسائل کے باعث جدہ اور دبئی میں فیول فراہمی روکی گئی ہے جبکہ پی ایس او نے بھی فیول دینے سے منع کر دیا ہے۔

ایف بی آر نوٹسز کا معاملہ بھی درپیش ہے، وزارت خزانہ بینکوں کو فوری طور پر حکومت پاکستان کی گارنٹی پر 5.7 ارب قرضہ فراہم کرنے کے لئے مداخلت کرے، خط جنرل  مینیجر  فنڈز مینجمنٹ کی جانب سے سیکشن افسر ہوا بازی ڈویژن کو ارسال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے سے خبر کی تصدیق کے لئے رابطہ کیا گیا مگر ان کی جانب سے کسی بھی قسم کا مؤقف دینے گریز کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے