اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ ماحولیات کا انسداد سموگ اقدامات میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(لاہور نیوز) محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے انسداد سموگ اقدامات میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہر میں بارش کے بعد ایئر کوالٹی انڈکس صرف 57 رہ  گیا، بارش سے کم ہونے والی فضائی آلودگی کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے حکام متحرک ہو گئے۔

ترجمان ادارہ ماحولیات کے مطابق ڈی جی ماحولیات نے انسداد سموگ سکواڈز کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اینٹی سموگ سکواڈز کے ایکشن کی بھی جانچ ہو گی اور سینئر افسران مختلف علاقوں میں  سرپرائز کراس چیکنگ  کریں گے۔

ترجمان  ادارہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم 23  پلانٹس کے بجلی کے کنکشن منقطع کئے گئے، 112 انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ جبکہ  42 کو سِیل اور   72 کو نوٹس جاری ہوئے۔

ڈی جی ماحولیات ظہیر عباس نے کہا ہے کہ سموگ کنٹر ول سسٹم لگائے بغیر کسی یونٹ کو آپریٹ نہیں کرنے دیا جائے گا  تاکہ بارشی سپیل کا بھرپور فائدہ برقرار رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے