اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ٹیکس کلیکشن متاثر

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(لاہور نیوز) وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ٹیکس کلیکشن متاثر ہونے لگی۔

ٹیکس اصلاحات پر عمل درآمد کرنے سے معیشت میں ٹیکسز کا حصہ دو فیصد بڑھ سکتا ہے، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی میں  بہتری سے ٹیکسوں کا حصہ ایک فیصد بڑھ سکتا ہے، عالمی بینک کی رائز ٹو پروگرام کیلئے فنڈنگ سے قبل ایف بی آر کو عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 11 کروڑ 40 لاکھ افراد برسر روزگار ہیں، صرف 80 لاکھ افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، ٹیکس محصولات میں زیادہ بڑا حصہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز سے حاصل کیا جاتا ہے، رئیل سٹیٹ کیلئے ٹیکس کی شرح کم ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری زیادہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری کی قدر کم ہے، شہروں کی زمین ٹیکسز کم ہونے کے باعث سرمایہ کاری کیلئے زیادہ پرکشش ہے۔

پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، پاکستان میں ایف بی آر کا ٹیکسز کیلئے نظام تاحال پیچیدگیوں کا شکار ہے،عالمی بینک سے ایف بی آر کیلئے رائز ٹو پروگرام کے تحت 35 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے