اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ساڑھے 5 ہزار ریلوے پنشنرز کو ادائیگی بند، تصدیقی سرٹیفکیٹ طلب

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے نئی شرط عائد کرتے ہوئےساڑھے پانچ ہزار پنشنرز کو ادائیگی روک دی ، ریلویز کا کہنا ہے کہ پہلے بینک میں تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرائیں پھر پنشن ملے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کےساڑھے پانچ ہزار پنشنرز کو ادائیگی روک دی گئی،بینکوں میں تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرائے بغیرپنشن نہیں ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی کے لئے ساڑھے چار ارب روپے جاری ہوچکے ہیں لیکن تصدیقی عمل تک پنشن جاری نہیں کی جائے گی۔ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر پنشن دوبارہ بحال ہو جائے گی ۔

ترجمان ریلوے نے کہا کہ تنخواہ اورپنشن کی رقوم کسی اورمد میں استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈیڑھ لاکھ تصدیقی پنشنرز وصولی کرچکے ہیں اور ہیڈکوارٹرز میں تنخواہ اورپنشن کی ادائیگی پیر تک شروع ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے