اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت توانائی نے آئی پی پیز سے معاہدوں پر وضاحت پیش کر دی

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(لاہور نیوز) وزارت توانائی نے آئی پی پیز سے معاہدوں پر وضاحت پیش کر دی۔

پاور ڈویژن کے مطابق حبکو کے ساتھ پاور پرچیز ایگریمنٹ کی مدت مارچ 2027ء کو ختم ہو جائے گی، حبکو کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے، پلانٹ کو فرنس آئل پر چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، کوئلے پر چلانے کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ‏کیپکو نے 24 اکتوبر 2022ء کو اپنی 25 سال کی پی پی اے مدت مکمل کی، کیپکو کے ساتھ بجلی کی خرید و فروخت کے معاہدے میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے، اکتوبر 2022ء میں پی پی اے کی  مدت  ختم ہونے کے بعد سے پلانٹ بند ہے اور کوئی بجلی پیدا نہیں کر رہا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق اینگرو پاور پراجیکٹ میں حکومت سندھ کی طرف سے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے، حکومت سندھ کے پاس اینگرو پاور پراجیکٹ کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے