اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور چین میں دیرینہ و مضبوط تعلقات ہیں: نگران وزیر منصوبہ بندی

12 Oct 2023
12 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ و مضبوط تعلقات ہیں۔

سی پیک پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سمیع سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک کو 10 سال ہوگئے، اس دوران متعدد منصوبے کامیابی سے مکمل کئے گئے، قائداعظم یونیورسٹی میں معدنیات اور قدرتی وسائل پر تحقیق کیلئے جدید ارتھ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ سینٹر معدنیات کے شعبے کو جدید بنانے اور اس میں قیمتی وسائل کی تلاش کیلئے کام کرے گا، بی آر آئی اقدام اکیسویں صدی میں معیشتوں کو جوڑنے اور قوموں کے درمیان خوشحالی کے حصول کا اہم اقدام ہے۔

نگران وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ ایک ماہ قبل تعینات ہونے والے چینی سفیر کی سی پیک پر معلومات مجھ سے بھی زیادہ ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ و مضبوط تعلقات ہیں، اب تک سی پیک کے تحت 31 مختلف منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، ان منصوبوں پر 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

سمیع سعید نے کہا کہ ملک میں 4 خصوصی صنعتی زونز بنائے گئے ہیں، چین کے ساتھ زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے