اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیل ملز ڈیتھ اثاثہ قرار، ڈسکوز کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا: فواد حسن فواد

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ سٹیل ملز ڈیتھ اثاثہ ہے، پی آئی اے کی جلد نجکاری اور ڈسکوز کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ سٹیل ملز کو موجودہ کپیسٹی پر چلانے کیلئے 585 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، سٹیل ملز کی مکمل پیداوار 3.2 ملین ٹن سریا پیدا کرنے کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کو لانگ ٹرم کیلئے ٹھیکے پر دیئے جانے کی سمری آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کریں گے۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ 2018ء سے 2019ء تک سرکاری اداروں پر 2 ہزار 542 ارب خرچ ہوئے، 2020ء تک اداروں کے نقصانات جی ڈی پی کے 7 فیصد کے مساوی ہیں، اس وقت تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات زیادہ بڑھ چکے ہیں، پی آئی اے، سٹیل ملز سمیت 15 اداروں کے ذمہ 2 ہزار 65 ارب قرض ہے، پی آئی اے 2012ء سے اب تک 7 ارب ڈالر سے زیادہ کے نقصانات کر چکی ہے، اس رقم سے 10 یونیورسٹیز، بھاشا ڈیم یا ایم ایل ون کا پورا ٹریک بن سکتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے