اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اوپنر بیٹر امام الحق موجودہ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی مشکلات بڑھانے لگے

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ نہ رک سکا، عالمی ایونٹ کے دونوں میچز میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق جن کے حوالے سے سفارشی ہونے کی باتیں عام ہیں، وہ عالمی ایونٹ سے قبل ہونے والے وارم اپ میچز میں ناکام رہنے کے بعد ورلڈ کپ کے ابتدائی2  میچوں میں بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔

امام الحق نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کیخلاف صرف 15 رنز بنائے تھے، وہ سری لنکا کیخلاف بھی بیٹنگ میں نہ چل سکے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےاور فیلڈنگ میں بھی بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اوپنر بیٹر امام الحق نے عالمی ایونٹ کے 8 ویں میچ میں نہ صرف غلط وقت پر غلط شارٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوانے کیساتھ ساتھ قومی ٹیم کو مشکل میں ڈالا بلکہ اہم موقع پر سری لنکا کے بیٹر کوشل مینڈس کا کیچ بھی چھوڑا جس کے بعد سری لنکن بیٹر نے 122رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر پاکستان کو 344 رنز کا بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ امام الحق کی وجہ سے ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی ہو ،اس سے قبل بھی 2019ء کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف وہ اہم میچ میں اہم موقع پر غلط شارٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کا خمیازہ پاکستان کو شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے