اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف پی سی سی آئی نے جائیدادوں پر نئی طرح کا ٹیکس مسترد کر دیا

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ایف پی سی سی آئی نے جائیدادوں پر نئی طرح کے ویلتھ ٹیکس کو مسترد کر دیا۔

قائمقام صدر ایف پی سی سی آئی محمد سلیمان چاؤلہ کا کہنا ہے تاجر برادری اور کاروباری افراد ان خبروں سے پریشان ہیں کہ ان سے ویلتھ ٹیکس میں کسی نئے نام سے مزید ٹیکس لینے بارے سوچا جا رہا ہے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی کاروبار مخالف شرائط پوری ہو سکیں۔

انہوں نے کہا ہم نے کئی بار اس بات پر زور دیا ہے کہ تجارتی  اور کاروباری جیسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ جائیداد پر ویلیو ٹیکس کو سرمایہ کاری اور کاروباروں کے کیپٹل اثاثوں وغیرہ پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا کرنے سے فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے اور زیادہ ٹیکس لگانے سے رسمی شعبے سکڑ جاتے ہیں کیونکہ یہ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی کرنے جیسا ہے۔

قائمقام صدر ایف پی سی سی آئی محمد سلیمان چاؤلہ نے مزید کہا کاروباری آمدنی اور جائیدادوں پر ایسے ٹیکس کو جائز نہیں کہا جا سکتا جو ماضی کے سالوں پر لگایا جائے کیونکہ یہ ان لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے جیسا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے