اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت ٹاکرا: ذکاء اشرف کا کل بھارت یاترا کا پروگرام

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے کے لیے کل (جمعرات) انڈیا روانہ ہونگے۔

ذکا اشرف نے یہ فیصلہ اس بات کی تصدیق کے بعد کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ کی کوریج کے لئے ویزوں کا اجراء کیا جائے گا۔

 ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈیا جانا مؤخر کر دیا تھا لیکن اب وہ اس بات کی تصدیق کے بعد بھارت جارہے ہیں کہ پاکستانی صحافیوں کو میگا ایونٹ کی کوریج کے لیے ویزا حاصل کرنے کے لیے اپنے پاسپورٹ جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دفتر خارجہ کے ساتھ ان کی بات چیت نے ویزے میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت حاصل کرنے میں مدد کی ہے، وہ اس بات سے بھی بہت خوش ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دونوں میچز میں فتح حاصل کی ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

ان کا  مزید کہنا ہے کہ ان کے بھارت جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، انڈیا کے خلاف اہم میچ سے قبل ٹیم کے لیے یہی پیغام ہے کہ لڑکے بے خوف ہو کر کھیلیں جیسا کہ وہ پہلے کھیلتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے