اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دو وکٹیں گرنے پر عبداللہ شفیق سے کہا ہم نے آخر تک کھیلنا ہے: محمد رضوان

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب ہم باؤلنگ کے بعد ڈریسنگ روم میں گئے تو ہم سب کو یقین تھا کہ ہم یہ ریکارڈ ٹوٹل حاصل کر سکتے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر عالمی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، محمد رضوان 131 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

قومی ٹیم نے اہم میچ میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا۔

جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب ہم باؤلنگ کے بعد ڈریسنگ روم میں گئے تو ہم سب کو یقین تھا کہ یہ ریکارڈ ٹوٹل حاصل کر سکتے ہیں۔

محمد رضوان نے مزید کہا ابتدا میں 2 وکٹیں گرنے کے بعد میں نے اور عبداللہ شفیق نے بات کی کہ اگر میچ جیتنا ہے تو ہمیں آخر تک کھیلنا ہے اور پھر ہمارا پلان کامیاب ہوا اور ہم نے میچ جیت لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے