اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا کیخلاف میچ میں باؤلرز کی کارکردگی سے کپتان بابر اعظم مایوس

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ 345 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی اننگز کو دے دیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 8 ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر عالمی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، میچ میں محمد رضوان نے 131 اور عبداللہ شفیق نے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ہیں۔

پاکستان نے اہم میچ میں محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں بآسانی حاصل کیا، دونوں کی شاندار بلے بازی پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے اچھی پارٹنر شپ لگا کر سری لنکن ٹیم پر پریشر بنائے رکھا، ہم نے پہلے 30 اوورز میں اچھی باؤلنگ نہیں کی مگر ہمارے فاسٹ باؤلرز نے آخری اوورز میں اچھا کم بیک کیا اور سری لنکن بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے