اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ہدف کا حصول، شاہینوں نے ریکارڈز کی بھرمار کر دی

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) ورلڈ کپ 2023ء کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا اور ساتھ کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ 2011ء میں سب سے بڑا 328 رنز کا ہدف آئرلینڈ نے انگلینڈ کیخلاف حاصل کیا تھا، 2019ء میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 322، 2015ء میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کیخلاف 319 اور 1992ء میں سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف 313 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان سری لنکا سے کوئی میچ ہارے بغیر لگاتار 8 میچ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا جبکہ بھارت پاکستان کو لگاتار 7 مرتبہ ہرانے والا دوسرا ملک ہے، تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز 6 بار لگاتار زمبابوے کو ہرا چکا ہے۔

ایک ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ سنچریاں بننے کا ریکارڈ بھی برابر ہو گیا، اس سے قبل 1998ء میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 4 سنچریاں سکور ہوئی تھیں، پھر 2013ء میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں 4 سنچریاں بنی تھیں۔

محمد رضوان کی جانب سے بنائے گئے 131 رنز پاکستان کے کسی بھی وکٹ کیپر کے ون ڈے میں بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں، اس سے قبل کامران اکمل نے 2005ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 124، کامران اکمل ہی نے آسٹریلیا کیخلاف 2009ء میں 116 اور محمد رضوان نے 2019ء میں آسٹریلیا کیخلاف 115 رنز بنائے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے