10 Oct 2023
(لاہور نیوز) ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کے ویزوں کے معاملے پر بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی صحافیوں سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نئی دہلی سے گرین سگنل ملنے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ رابطہ کیا اور ویزے کے حصول مند صحافیوں کو کل سے پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 50 سے زائد پاکستانی صحافیوں نے کرکٹ ورلڈ کپ کوریج کے لیے بھارتی ہائی کمیشن میں درخواستیں دے رکھی ہیں۔