اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معیشت کی بہتری کیلئے جتنا کام کرنا چاہئے تھا نہیں ہوسکا: فواد حسن فواد

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہورنیوز) نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے جتنا کام کرنا چاہئے تھا نہیں ہوسکا۔

نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن ایک مشکل پورٹ فولیو ہے، 1994ء میں شروع ہونے والی نجکاری کے کچھ معاملات آج بھی عدالتوں میں زیر التوا ہیں، نجکاری والے ادارے پاکستانی عوام کے اثاثے ہیں، دنیا کی بدلتی ہوئی معیشت میں مقابلے کے لئے ان اداروں کی نجکاری کی ضرورت پیش آئی۔

فواد حسن فواد نے مزید کہا کہ نگران حکومت وہی کام کر رہی ہے جو اسے منتخب حکومتیں سونپ کر گئی ہیں، اس سے زیادہ کوئی کام نگران حکومت کے مینڈیٹ میں نہیں اور نہ ہی ہمارا کوئی ایسا ارادہ ہے، نگران حکومت منتخب حکومتوں کے لئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم وہ فیصلے کر رہے ہیں کہ منتخب حکومت جب آئے تو ان کے سامنے سب کچھ کلیئر ہو تاکہ ان کے لئے فیصلہ کرنا آسان ہو، ہم جو بھی کر رہے ہیں وہ آئین و قانون کے تحت ہے، پاکستان کی معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے، ہم معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے