کھیل
سری لنکا نے ورلڈ کپ میں ریکارڈ بنا دیا،پاکستان کیخلاف سب زیادہ سکور کرنے والی ٹیم بن گئی
10 Oct 2023
10 Oct 2023
(ویب ڈیسک)سری لنکا نے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔
حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔سری لنکا ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے خلاف سب سے بڑا سکور 336 رنز بھارت نے بنائے تھے ۔بھارت نے 2019 میں مانچسٹر میں پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ورلڈکپ ٹوٹل کیا تھا۔