اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا خواب اعلانات تک محدود

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا خواب اعلانات تک محدود ہو کر رہ گیا۔ تکنیکی پیچیدگیوں کے سبب منصوبے پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

لاہور میں الیکٹرک اور ماحول دوست بسیں چلانے کا منصوبہ مسلسل التواء کا شکار ہے۔ پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم دوبارہ بحال کرنے کا اعلان تو کیا مگر حکومتی ادارے تاحال مکمل تیاری نہ کر سکے۔ اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان اور فنڈز کی عدم دستیابی آڑے آئی۔

نومبر 2022 کے بعد 3 مرتبہ الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی۔ بار بار الیکٹرک بسیں چلانے کے اعلانات صرف اعلانات تک محدود رہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کا اجراء نہ ہونا بھی بسوں کی خریداری میں رکاوٹ ہے۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے لاہور میں 1800 بسوں کی ضرورت کا پی سی ون بنایا۔ پنجاب حکومت نے فی الحال 26 الیکٹرک بسیں خریدنے کی اجازت دی۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے پاس بسیں نہ ہونے سے تمام روٹس غیر فعال ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے