10 Oct 2023
(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ کو ایک معیار دیا ہے۔
ایک شو میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کپتان بابر اعظم کی کامیاب کپتانی کی بدولت ان کو پاکستان میں بہت اہمیت ملی ہے۔ ان کا شمار نامی گرامی بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے۔ مجھے تو بابر اعظم کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی خزانہ ہی نکل آیا ہو۔ بابر اعظم نے حقیقی معنوں میں پاکستان کرکٹ کو ایک معیار دیا ہے۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کپتان بابر اعظم کو بطور بیٹسمین دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے بہت اچھے بیٹرز پروڈیوس کیئے ہیں۔ بابر اعظم نے ٹیم کو اتار چڑھاؤ آتے جاتے رہنے کے باوجود سنبھالا ہے، بابر اعظم نے اتنی کامیابی سمیٹ لی ہے کہ آج پاکستان بھارت سے مقابلہ کر سکتا ہے۔