اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مہنگائی میں کمی، مفت علاج اور تعلیم کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں: شہباز شریف

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ مہنگائی پھر کم ہو اور آپ کو تعلیم اور علاج مفت ملے۔

عوام کے نام اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کے معمار کا بھرپور استقبال کریں، نوازشریف کا ساتھ دینے کا مطلب خوش حال اور آزاد پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر سے مایوسیوں کے بادل چھٹنا شروع ہو جائیں گے، عوام نواز شریف کا ساتھ دیں جنہوں نے کراچی سمیت پورے ملک کو امن دیا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف کا ساتھ دیں جن کے دور میں یہ مہنگائی 47 سال کی کم ترین سطح پر تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ پورے پاکستان میں دانش سکول بنیں اور نوجوان کو روزگار ملے اور سستے سفر کا ذریعہ میٹروز اور شہروں میں بھی بنیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے