اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: دوسرے امتحان میں قومی ٹیم کا آج سری لنکا سے جوڑ پڑے گا

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) ورلڈ کپ 2023ء میں گرین شرٹس کا آج دوسرا امتحان ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں آج سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

قومی ٹیم نے دوسرے میچ سے قبل بھر پور تیاری کی، پاکستانی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ نے 102رنز سے ہرایا تھا، قومی ٹیم کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 156ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، قومی ٹیم نے 92 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا نے 59 میچز جیتے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ برابر رہا جبکہ چار میچز بغیر نتیجہ رہے۔

ورلڈ کپ میچز میں بھی پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں آٹھ بار آمنے سامنے آئیں اور گرین شرٹس نے سات میچز اپنے نام کیے جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے