09 Oct 2023
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں بادلوں کے بسیرے، اچانک سے تیز ہوا کے ساتھ کالی گھٹائیں چھا گئیں، تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ شملہ پہاڑی ،ایبٹ روڈ ،مال روڈ ،گڑھی شاہو سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش شروع ہو گئی۔
صوبائی دار الحکومت لاہور اور گرد و نواح میں گرد آلود ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آ گئی، درجہ حرارت میں اگلے روز بھی کمی کا امکان ہے۔