اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ 2023 : سپورٹس پریزینٹر زینب عباس بھارت چھوڑ کر دبئی روانہ

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز ) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے موجود سپورٹس پریزینٹر زینب عباس مبینہ طور پر سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔

بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی باز نہ آیا، اس بار مہمان نوازی میں بھی فیل ہوگیا ، سپورٹس پریزینٹر زینب عباس بھارت میں جھوٹے مقدمے کے بعد ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئی ہیں جبکہ   آئی سی سی نے تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی بھی بھارتی پروپیگنڈے کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔بھارت روانہ ہونے سے قبل زینب عباس نے سماجی پلیٹ فارم (ایکس) پر لکھا تھا کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بطور پریزینٹر شرکت ان کے لیے باعث مسرت ہے۔

بھارت جانے کے بعد زینب عباس سے متعلق تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے زینب عباس پر ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔

زینب عباس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بنایا گیا ، بھارتی وکیل کا دعویٰ ہے کہ زینب عباس نے 8 سال قبل بھارت اور بھارتی مذہب کے خلاف ٹویٹس کئے تھے۔ابھی تک اس ساری صورتحال پر زینب عباس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔

خیال رہے کہ زینب عباس نے 2019 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایونٹس کے فرائض بھی نبھاتی رہی ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے