اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور نیوز کمشنر سے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ لینے کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے 9 ڈویژنز، چارج صرف لاہور کے کمشنر سے کیوں لیا گیا؟ لاہور نیوز کمشنر سے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ لینے کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔

مسلم لیگ ن کی چارج شیٹ کمشنر لاہور کے گلے پڑ گئی۔ محمد علی رندھاوا سے ایڈمنسٹریٹر لاہور کا عہدہ چھن گیا۔ ذرائع کے مطابق 8 ماہ تک اس عہدے پر فائز کمشنر نے لاہور کے ترقیاتی امور ازخود بند رکھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آمد سے قبل کمشنر لاہور کے خلاف ترقیاتی کام نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ کمشنر لاہور کے خلاف شہر میں ہونے والے سیاسی جلسوں پر کارکن پھٹ پڑے۔ مسلم لیگ ن لاہور کے متعدد رہنماؤں نے نگران وزیر اعلیٰ سے کمشنر کی شکایات لگائیں۔ نتیجے کے طور پر کمشنر لاہور سے ایڈمنسٹریٹر کا چارج واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات نے چیف سیکرٹری کو اعتماد میں لے کر 15 ستمبر کو سمری تیار کی۔ ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات بارے سمری سیکرٹری قانون کو بھجوائی گئی۔ سیکرٹری قانون نے سمری وزیر بلدیات کو کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوائی۔ وزیر بلدیات نے کابینہ کے 29 ویں اجلاس میں ایجنڈا برائے منظوری جمع کرایا۔ پنجاب کابینہ کے بند کمرہ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کو ایجنڈے بارے بتایا گیا۔ محسن نقوی نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو سونپ دئیے۔

24اکتوبر 2022 میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز کا اختیار کمشنرز کو دیا گیا۔ 7 اکتوبر 2023 میں صرف لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو تفویض کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے