اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلوے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز) محکمہ ریلوے اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہو گئے۔ ریلوے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے۔

واشنگ لائن اور ڈی ایس ورکشاپ آفس کے باہر ملازمین نے کام بند کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ پریم یونین لاہور ڈویژن کے صدر فیاض احمد شہزاد ، ورکشاپ ڈویژن کے صدر محمود الاحد بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے حد کر دی ہے۔ ریلوے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے، کوئی ادھار نہیں دے رہا۔

فیاض احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مزدور اپنی ڈیوٹی پوری کرتا ہے مگر اسے وقت پر تنخواہ نہیں ملتی ، یہ ظلم ہے، اب تنخواہ ملے گی تو کام کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے