اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف میچ میں ڈیوڈ وارنر نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(لاہور نیوز) آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ورلڈ کپ میں تیز ترین 1000 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر اور اے بی ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ پانچویں میچ میں آسٹریلیا کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 1000 رنز 20 اننگز میں بنائے تھے تاہم ڈیوڈ وارنر نے یہ کارنامہ اپنی 19 ویں اننگز میں سر  انجام دیکر ان دونوں مایہ ناز بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی 19 اننگز میں 60.76 کی اوسط سے تین نصف سنچریوں اور چار سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 1033 رنز بنائے ہیں جس کے بعد وہ ایڈم گلکرسٹ اور رکی پونٹنگ کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے