اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی میڈیا اپنی روش پر برقرار،پاک نیدرلینڈز میچ میں شاہینوں پر الزام تراشیاں

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا میں ورلڈ کپ کے آغاز پر ہی پاکستان ٹیم پر الزام تراشی شروع ہوگئی۔

نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں باؤنڈری روپ کے اپنی جگہ سے ہٹنے کو تنازع بنانے کی کوشش شروع کردی۔ جب ڈچ سائیڈ ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو ایک طرف کی باؤنڈری روپ ایک فٹ سے زائد اپنی جگہ سے پیچھے ہٹی ہوئی تھی۔

دراصل دوران فیلڈنگ کسی پلیئر کے ڈائیو لگانے سے وہ پیچھے ہٹی ہوگی مگر اسے دوبارہ اپنی جگہ پر نہ لایا گیا کیونکہ وہاں پر کوئی بال بوائے یا آفیشل موجود نہیں تھا، نہ ہی فیلڈر کو اسے واپس اپنی جگہ لانے کا خیال آیا، تاہم بھارتی میڈیا میں یہ باتیں شروع ہوگئیں کہ کہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر تو اسے پیچھے نہیں کیا۔

کرکٹ قوانین میں واضح ہے کہ اگر باؤنڈری روپ اپنی جگہ سے ہٹ بھی جائے تب بھی گیند اگر اصل باؤنڈری نشان کے پار لینڈ کرتی ہے تب بھی وہ چھکا ہی شمار ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے