اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے،کئی گئے، شیر وہیں کھڑا ہے: مریم نواز

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور کئی گئے، شیر وہیں کھڑا ہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف نے حلقہ این اے 135 میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی آج 8 اکتوبر ہے یا 21 اکتوبر، آج ایک حلقے کا یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا عالم ہو گا، 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نوازشریف واپس آرہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جو شخص 21 اکتوبر کو واپس آرہا ہے اس نے اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے زیادہ دیکھے، 7 سال سے جو اداسی پاکستان پر چھائی تھی وہ امید میں بدلتی جارہی ہے، نوازشریف نے اپنے دور میں مہنگائی بڑھنے نہیں دی، نواز شریف دور میں چینی پچاس اور آٹا 35 روپے کلو تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ڈالر کو 99 سے 105 روپے تک محدود رکھا، لوڈشیڈنگ بھی نواز شریف کے دور میں ختم ہوئی، نوازشریف دور میں مہنگائی 2 فیصد تھی آج روز اوپر جاتی ہے، دہشتگردی بھی نواز شریف کے دور میں ختم ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور کئی گئے، شیر وہیں کھڑا ہے، آج پاکستان کے کونے کونے سے آوازیں آرہی ہیں وزیراعظم نوازشریف، آج سفید پوش کے گھر بیماری آجائے تو سوچتا ہے بل ادا کروں یا دوائی لوں، سازش کے ذریعے نوازشریف کو 2017ء میں اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان کا یہ حال ہوتا؟

انہوں نے کہا بجلی کے مہنگے مہنگے بل آرہے ہیں، لوگ سوچتے ہیں گھر بیچیں یا بجلی کا بل دیں، قوم کے ساتھ یہ ظلم کیوں کیا کہ نوازشریف کو 4 سال بعد دفتر سے نکال دیا، ٹھوکر نیاز بیگ والوں سے پوچھنا چاہتی ہوں سی پیک کس نے بنایا؟ سڑکوں کا جال پورے پاکستان میں کس نے بچھایا؟ پاکستان کو ایٹمی طاقت کس نے بنایا؟ کراچی میں گرین لائن منصوبہ کس نے بنایا؟ 14 ہزار میگاواٹ بجلی کے کارخانے کس نے لگائے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ بھی نوازشریف کے دور میں ختم ہوئی، 14ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے بھی نوازشریف کے دور میں لگے، نوازشریف نے 4 سال میں دھرنوں کے باوجود ترقیاتی منصوبے ملک کو دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں ادویات گھروں تک پہنچائی جاتی تھیں، ہیلتھ کارڈ نوازشریف نے ہی بنایا تھا، ہیلتھ کارڈ کا دعویٰ کرنے والوں نےعوام سے ادویات چھین لیں، کینسر، ذیابیطس کے مریض رل گئے، 2018ء میں نوازشریف کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر گھڑی چور کو حکومت دی گئی، گزشتہ 4 سال جوکروں کی حکومت تھی، گزشتہ حکومت میں جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اس کو اتنی بڑی وزارت ملتی تھی۔

اس کو بھی پڑھیں: پاکستان کی ترقی کی لکیر صرف نواز شریف کے ہاتھ میں ہے: حمزہ شہباز

مریم نوازنے  کہا جنہوں نے خدمت کرنی تھی وہ گالی دیتے رہے اور الزامات لگاتے رہے، ہم کسی کو گالی نہیں دیتے، ہم لوگوں کے دلوں کو جوڑیں گے، نوازشریف کے بغیر میرا اور آپ کا ملک رُل گیا ہے، کوئی ایسا طبقہ نہیں جس کے گھر میں آج مشکلات نہیں ہیں، دکھوں میں لوگوں کو اللہ کے بعد نوازشریف یاد آتا ہے۔

لیگی چیف آرگنائزر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اس بار پھر آئیں گے اور ملک کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے، نوازشریف نے کسی سے شاباش نہیں لینی کیونکہ وہ اس مٹی کا بیٹا ہے، نوازشریف باہر سے امپورٹ ہوکر نہیں آئے، نوازشریف کو کسی نے فارن فنڈنگ کے ذریعے ملک میں لانچ نہیں کیا، یہ مٹی ہماری ہے اور ہم نے ٹھیک کرنا، انشاءاللہ کر کے دکھائیں گے، نوازشریف واپس آرہے ہیں اور اس ملک کے اچھے دن بھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے