اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹرز کیلئے سالانہ کتنے کروڑ بجٹ مخصوص کیا گیا ہے؟بڑی خبر سامنے آگئی

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کیلیے سالانہ بجٹ میں تقریباً 75 کروڑ روپے مختص کر دیے۔

پی سی بی نے سالانہ بجٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی مدد میں کرکٹرز کیلیے528 ملین روپے مختص کیے ہیں، اس میں آئی سی سی کی آمدنی کا 3 فیصد حصہ 220.3 ملین اضافی بھی شامل کر لیا گیا، مجموعی طور پر یہ رقم 74 کروڑ 83لاکھ (748.3 ملین) روپے بنتی ہے،گزشتہ دنوں مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں اس کی منظوری لی گئی۔

اے کیٹیگری میں موجود بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ماہانہ 60 لاکھ 30 ہزار روپے دیے جائینگے، یہ تینوں سالانہ7 کروڑ23 لاکھ60 ہزار روپے وصول کریں گے، انہیں مجموعی طور پر21 کروڑ 70 لاکھ80 ہزار روپے ملنے ہیں۔

بی کیٹیگری کے فخرزمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اورشاداب خان کو ماہانہ 41 لاکھ 47 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے، مجموعی رقم 29 کروڑ86 لاکھ 20 ہزار بنتی ہے،6 کھلاڑی سالانہ فی کس 4 کروڑ 97 لاکھ70 ہزار وصول کریں گے۔

سی کیٹیگری کے عماد وسیم اور عبداللہ شفیق کو ماہانہ 17 لاکھ65 ہزار روپے دیے جائیں گے،مجموعی رقم 4 کروڑ23 لاکھ60 ہزار میں سے یہ دونوں سالانہ2 کروڑ 11 لاکھ80 ہزار روپے پائیں گے۔

ڈی کیٹیگری کے 14 کرکٹرز فہیم اشرف، حسن علی،افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان کوماہانہ 11 لاکھ 32 ہزار500 روپے دیے جائیں گے، مجموعی رقم 15 کروڑ85لاکھ5 ہزار میں سے یہ تمام سالانہ ایک کروڑ 35 لاکھ 90 ہزار روپے پائیں گے۔

آئی سی سی کا شیئر شامل کرنے سے قبل چاروں کیٹیگری کے کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ بالترتیب 45 لاکھ،30 لاکھ،10 لاکھ اورساڑھے 7 لاکھ بنتی تھی، میچ فیس، الاؤنسز اور بونسز وغیرہ الگ ہیں، اس میں سے ٹیکس کی رقم بھی منہا ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے