اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سنگھ پورہ: لیگی خواتین کی تانگہ ریلی،بڑی تعداد میں کارکنان کی شرکت

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(لاہور نیوز) سنگھ پورہ میں مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی جانب سے نواز شریف کے استقبال کے لیے تانگہ ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد نے تانگوں پر سوار ہو کر شرکت کی۔

قائدِ مسلم لیگ  نون محمد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، سنگھ پورہ  این اے 127 میں  مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی جانب سے تانگہ ریلی  کا اہتمام  کیا گیا، تانگوں پر سوار خواتین کی کثیر تعداد نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

خواتین نے پارٹی پرچم ، تصاویر اور پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے جن  پر خوش آمدید کے نعرے درج تھے۔

  سابق ایم پی اے کنول لیاقت کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف ملک میں  خوشحالی کے سفیر بن کر  آ رہے ہیں،پنجاب کی مائیں، بہنیں  اور بیٹیاں نواز شریف سے  اظہارِمحبت کے لیے  آج  ریلی نکال رہی ہیں،تانگہ ریلی  کا اہتمام پنجاب اور لاہور کے کلچر کی نمائندگی  کے لیے کیا گیا ہے۔

ریلی میں موجود دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم  اپنے قائد کے لیے  گھروں سے نکلی ہیں، بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ نواز شریف ملک میں واپس آرہے ہیں، امید ہے  ملک ایک بار پھر سے ترقی کرے  گا اور مہنگائی  کا دور ختم ہو جائے گا۔

خواتین کا مزید کہنا تھا  کہ  نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کا پُرتپاک استقبال کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے