اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے، ظالم و غاصب کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے، عالمی قوانین،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو ریاستی حل کے سمجھوتوں کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کے بارے میں عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے سے ہی پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک فلسطینیوں کو خوراک اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے لئے کردار ادا کریں، عالمی ادارے تنازع کے پرامن اور منصفانہ حل کے لئے عملی کردار ادا کریں، انسانی جانوں کے مزید نقصان سے بچنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، پوری امت مسلمہ کی دعا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بہادر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔ انہوں نے فلسطینی شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے