اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کی ترقی کی لکیر صرف نواز شریف کے ہاتھ میں ہے: حمزہ شہباز

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(لاہور نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی لکیر صرف نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبا ز  نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن کی واپسی سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے، کارکنوں کو نیا جذبہ ملا، نوازشریف کی واپسی ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے، قوم کا اتحاد، معاشی بحالی اور مہنگائی سے نجات مسلم لیگ ن کے قائد  کا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی آمد پاکستان کی معاشی ترقی وخوش حالی کی تیاری ہے، چوتھی بار نوازشریف کا وزیراعظم بننا پاکستان کی معاشی ترقی کا چوتھا موقع ہو گا، چوتھی بار نوازشریف کا وزیراعظم بننا مہنگائی سے چوتھی بار عوام کی جان چھڑانا ہوگا، ہر بار گری ہوئی معیشت اور قومی وقار کو قائد مسلم لیگ ن نے ہی سنبھالا اور ہر بار نوازشریف کو زخم لگے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر بار نوازشریف نے پاکستان کو لگے زخم بھرے، تاریخ گواہ ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نے کبھی انتقام نہیں لیا، مسلم لیگ (ن) اور اس کا ہر کارکن پاکستان کی ترقی کی ٹیم ہے، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ڈلیور کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے  ہمیشہ ہر وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سے عوام کی نجات کی لکیر صرف نوازشریف کے ہاتھ میں ہے، کارکن جس جذبے سے اپنے قائد کے استقبال کی تیاریاں کررہے ہیں وہ متاثر کن ہیں، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر فخر ہے جو دِن رات قائد نوازشریف کو خوش آمدید کہنے کے لئے محنت کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے